ڈونگی گراوٴنڈ گلبرگ کیس کی سماعت ،حکومت سے جواب طلب
تازہ ترین : 1

ڈونگی گراوٴنڈ گلبرگ کیس کی سماعت ،حکومت سے جواب طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)لاہورہائی کورٹ نے ڈونگی گراوٴنڈ گلبرگ کیخلاف کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کرلیا،لاہورہائی کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ عدالتی حکم کے باوجود ڈونگی گراوٴنڈ میں پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کی ملی بھگت سے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قانون کے تحت کسی بھی گراوٴنڈ میں کمرشل تعمیرات نہیں ہوسکتیں، عدالت نے مزید سماعت اکتیس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2014 - 15:27:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں