پاکستان ہاکی فیڈریشن ناراض سابق اولمپینز کو منانے میں کامیاب ہو گئی

جمعرات 13 مارچ 2014 14:05

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن ناراض سابق اولمپینز کو منانے میں کامیاب ہو گئی ، آئندہ ہفتے ملاقات کر کے ایگزیکٹو بورڈ ، سلیکشن کمیٹی او رجونیئر مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول او رسیکرٹری رانا مجاہد چار سال سے ناراض سابق اولمپینز کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں سابق اولمپینز سے آئندہ ہفتے ملاقات کی جائیگی جس میں مستقبل میں کر چلنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا ۔ بتایا گیا ہے کہ ان اولمپینز کو ایگزیکٹو بورڈ، سلیکشن ، سلیکشن کمیٹی اور جونیئر مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں