ادا کار محمد علی کی آٹھویں برسی 19 مارچ کو منائی جائے گی

جمعرات 13 مارچ 2014 13:29

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) لالی ووڈ کے عظیم اداکار محمد علی کی آٹھویں برسی 19مارچ (بدھ ) کو منائی جائے گی ۔اس موقع پر ملک میں نگار خانوں اور فلم انڈسٹری میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محمد علی مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اداکار محمد علی 19مارچ 2006ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں