لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی بندش کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں
تازہ ترین : 1

لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی بندش کیخلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن کی جانب سے شیڈول پیش کرنے پر تمام درخواستیں نمٹا دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ستاون سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے بتایا گیا کہ سی این جی اسٹیشن کی بندش کے باعث کاروبار تباہ و برباد ہو چکا ہے جبکہ سی این جی اسٹیشن بند کرنا بھی غیرقانونی اقدام ہے۔ دوران سماعت سوئی ناردرن کی جانب سے عدالت میں سی این جی اسٹیشن کھولنے سے متعلق شیڈول پیش کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ہفتے میں تین روز سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گئے عدالت نے سوئی ناردرن کی جانب سے شیڈول پیش کرنے پر تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2014 - 12:20:19

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں