لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملاجلارجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس1.77پوائنٹس کے اضافہ کے ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملاجلارجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس1.77پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5085.57پربندہوا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز ملاجلارجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس1.77پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5085.57پربندہوا ۔مجموعی طور پر103 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔25کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل31لاکھ90 ہزار100حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ 7 لاکھ 39 ہزار حصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے5 لاکھ24ہزارحِصص۔جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے4 لاکھ60ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.92روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی نشاط ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.19 روپے کم ہو گئی۔

وقت اشاعت : 12/03/2014 - 20:24:21

اپنی رائے کا اظہار کریں