علی گڑھ کرکٹ کلب نے پنجاب کرکٹ کلب کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 12 مارچ 2014 14:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) علی گڑھ کرکٹ کلب نے ایک میچ میں پنجاب کرکٹ کلب کو 10وکٹوں سے شکست دیدی ۔ پنجاب کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اورروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر 308رنز کا امبار لگا دیا جس میں شعیب 88رنز اور معاذ 61رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

علی گڑھ کرکٹ کلب کی جانب سے ضیاء شہزاد نے 3جبکہ شاکر اور سمیع اسلم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

308رنز کے تعاقب میں علی گڑھ کرکٹ کلب نے مطلوبہ حدف بغیر کسی نقصان کے 34اووروں میں ہی پورا کر لیا جس میں سمیع اسلم جو کہ پاکستان انڈر 19ٹیم کے کپتان بھی ہیں نے 21چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 192رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور بلال رانا نے بھی 109رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ میچ میں شاندار کارکرگردی پر سمیع اسلم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں