قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے کل لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی
تازہ ترین : 1

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے کل لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء)قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی ۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی 14 مارچ کو کھیلے جانے والے وارم اپ میچوں میں نیپال کا مقابلہ متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش کا مقابلہ آئرلینڈ، افغانستان کا مقابلہ زمبابوے جبکہ ہانگ کانگ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا۔

سپر 10 مرحلے سے قبل 17 مارچ کو دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی، 18 مارچ کو شیڈول میچوں میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش سے ہو گا جبکہ 19 مارچ کو آخری چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ، سری لنکا کا ویسٹ انڈیز، انگلینڈ کا مقابلہ بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ ویمن وارم اپ میچز 18، 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 12/03/2014 - 13:52:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں