لاہور کے نوجوان نے پہلا جدید ایس ایم ایس سافٹ ویئر تیارکرلیا
تازہ ترین : 1
لاہور کے نوجوان نے  پہلا جدید ایس ایم ایس سافٹ ویئر تیارکرلیا

لاہور کے نوجوان نے پہلا جدید ایس ایم ایس سافٹ ویئر تیارکرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء)لاہورسے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ادریس بٹ نے پاکستان کا پہلا جدید ایس ایم ایس سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے،جس میں وہ تمام خصوصیات شامل ہیں جو دور حاضر کے جدید اور مقبول عام موبائل فون ایپلی کیشنز میں ہوتی ہیں۔

انہی خصوصیات کے باعث ان کے پروگرام کے صارفین کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 75 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس سافٹ ویئر کو 2013 کے عام انتخابات میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں دنیا میں کمپیوٹر کی سب سے بڑی انڈسٹری سلیکون ویلی میں مدعو کیا گیا ہے جہاں دنیابھر کے16 منتخب کمپیوٹر انجینئرز صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 12/03/2014 - 12:16:40

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • Jiaur rahman Says : 12/03/2014 - 16:22:03

    Aap lagon ki is tarah ki mehnat ki wajah se bhut khush hun.

    Reply to this comment
  • ثاقب احمد کی رائے : 12/03/2014 - 13:27:18

    بہت عمدہ بھائی اللہ عزوجل آپ کو اور ترقی دے۔ آمہن

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں