وزیراعلیٰ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارا کین اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت سے آگاہ کیا
منگل 11 مارچ 2014 19:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔منتخب نمائندوں نے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
صنعتوں اور سرمایہ کار ی کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت توانائی بحران کا خاتمے اورملک کو مسائل کی گرداب سے نکلانے کے لیے پر عزم ہے۔عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے اورانہیں ریلیف کی فراہمی کے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں ۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت کے فلاحی پروگراموں سے صوبے کے لاکھوں غریب خاندان مستفید ہورہے ہیں۔
وسائل قوم کی امانت ہیں اورشفاف طریقے سے عوام کی فلاح پر صرف کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تعلیم ،صحت اوردیگر شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔اراکین اسمبلی عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ان کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں محترمہ عفت لیاقت،چوہدری لیاقت علی،اصغر علی منڈا،محمد ارشد خان لودھی اور ملک ارشد شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
ایس آر او 350کو فی الفور ختم ہونا چاہیے ‘ لاہور ٹیکس بار کی زیر اہتمام سیمینار
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
گندم کا کاشتکار رُل گیا ،حکومت کمیٹی کمیٹی کھیلنے میں لگی ہوئی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
خواتین اہلکار وںکی اکثریت نے مریم نواز کی یونیفارم والی تصویر بطور ڈی پی لگا لی
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس (کل)لاہور میں شروع ہو گی
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ