چینی گروپ پنجاب میں 135میگاواٹ کے 2کول پاور پلانٹس لگائے گا،معاہدہ طے پاگیا،وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے رویائی گروپ چائنہ کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہاردلچسپی ، حکومت کی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بتدریج بڑھ رہا ہے،بڑی تعداد میں غیرملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں، چینی گروپ کی جانب سے اپیرل پارک اور گارمنٹس زون کے قیام کے حوالے سے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں‘ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف،شہباز شریف کی کرشماتی شخصیت اور ان کے کام کرنے کے انداز نے بہت متاثر کیا ،اسی لیے یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ‘ سینئر نائب صدر جیری لیو

منگل 11 مارچ 2014 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے معروف گروپ شین ڈونگ رویائی کے وفدنے ملاقات کی اورپنجاب میں توانائی، کان کنی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ ملاقات میں رویائی گروپ کے سینئر نائب صدر جیری لیو،ایگزیکٹو صدر ایری چی یو، نائب صدر لی آئینگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شینگ لیوزونگ اور سی ای او مسعود ٹیکسٹائل شاہد نذیر شامل تھے۔

صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان، صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری معدنیات، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈاورد یگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چینی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بتدریج بڑھ رہا ہے اورچین سمیت کئی ملکوں کی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اوردیگرمتعدد شعبوں میں سرمایہ کاری میںآ مادگی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ محکمہ معدنیات اور چینی گروپ کے درمیان سالٹ رینج میں 135 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس لگانے کا معاہدہ بھی کیا گیاہے جس کے لیے مقامی کوئلہ استعمال کیا جائے گا۔چینی گروپ رویائی کی توانائی، کان کنی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں دیں گے۔پنجاب حکومت ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبہ کی ترقی کیلئے ایپرل پارک قائم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی گروپ کی جانب سے اپیرل پارک اور گارمنٹس زون کے قیام کے حوالے سے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے کے وسیع ذخائرموجودہیں اورحکومت ان ذخائر کو استعمال میں لانا چاہتی ہے۔

چینی گروپ کوئلے کی کان کنی کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے ۔ اس موقع پر رویائی گروپ کے سینئر نائب صدر جیری لیونے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول موجود ہے اورہم وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کی کرشماتی شخصیت اورکام سے لگن کے باعث یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے کام کرنے کے انداز نے بہت متاثر کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں