وزیراعلیٰ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال،پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ محمد شہباز شریف، پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،دونوں ملکوں کے مابین تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں‘ وزیراعلیٰ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، گریگ جیوکاس، وزیراعلیٰ کو کینیڈا کے دورے کی دعوت
منگل 11 مارچ 2014 19:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی سکیورٹی کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،ٹھوس معاشی اصلاحات کے باعث پاکستانی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، پنجاب میں توانائی، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
دونوں ملکوں کے مابین تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔ وہ منگل کے روز یہاں پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر گریگ جیوکاس سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کینیڈا کے ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی سمیت متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔
معاشی اور سماجی شعبوں میں دو رس اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں بالخصوص پاکستان کے عوام کو بجلی کی کمی کے مسئلے سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلئے مربوط روڈ میپ پر عمل پیرا ہیں۔ دوست ممالک کے تعاون سے روایتی اور متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شرو ع کئے جا رہے ہیں۔ گوجرانوالہ کے قریب نندی پور پاور پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق دور میں اس اہم منصوبے کو طویل عرصے تک نظرانداز کیا گیا لیکن اب نندی پور پاور پراجیکٹ کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن دو ماہ میں کام شروع کر دے گی اور بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا جبکہ نندی پو رپاور پراجیکٹ رواں برس کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئلے، ہائیڈل، سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے جس کے باعث متعدد غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔کینیڈین ہائی کمشنر گریگ جیوکاس نے اس موقع پر کہا کہ کینیڈا توانائی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو کینیڈا کے دورے کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، سیکرٹری زراعت، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شیر افضل مروت کے روایتی جملے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں ، کھلاڑیوں کی پریکٹس
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل ..
لاہورہائیکورٹ کا فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری
مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
ٹریفک پولیس کی شہریوں کو ایمبولینز ودیگر ایمرجنسی گاڑیوں کو فوری راستہ دینے کی آگاہی مہم کی ویڈیو جاری
لیسکو کا بجلی چوروں کےخلاف آپریشن جاری،30ہزار ملزمان گرفتار
الحمرا میں قوالی نائٹ کا اہتمام ، قوالی کو ہماری تہذیب و تمدن میں لازوال ورثہ کی حیثیت حاصل ہے،سارہ رشید
الحمراء میلوڈیز قوالی نائٹ میں نامور قوال اویس فیضان رنگ علی کی شاندار پرفارمنس
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں ، کھلاڑیوں کی پریکٹس
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی
-
لاہورہائیکورٹ کا فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری