(ن)کی حکومت خواتین کے ملکی ترقی میں کردار کے حوالے سے باخبر ہے ‘ پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ

منگل 11 مارچ 2014 17:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت خواتین کے ملکی ترقی میں کردار کے حوالے سے باخبر ہے ،اس لئے مسلم لیگ (ن)خواتین کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کی مناسب نمائندگی کا قانون خوشحال ، صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کی جانب سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ میں 50ہزار طلبا و طالبات کو وظائف دےئے ہیں جس میں 25ہزار طالبات ہیں اسی طرح 2بر س کے دوران لیپ ٹاپ سکیم سے استفادہ کرنے والوں میں 60فیصد طالبات شامل ہیں، 4ارب کے چھوٹے قرضے 50فیصد خواتین کو دئیے گئے ہیں اورآج وہ باعزت طریقے سے روزگار کما رہی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں