پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈ ریشن کا نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

منگل 11 مارچ 2014 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈ ریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی نے 18سے 20مارچ تک لاہور میں منعقد ہونے والی نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کو غیر آئینی اور غیرقانونی قراردیکر شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اولمپک ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیئرمین زبیر بٹ نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کی حمایت یافتہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے لہٰذا ڈمی ،بوگس اور ناجائز فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں ویٹ لفٹنگ کھیل کے ٹیکنیکل آفیشلز شرکت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کا کہ اصل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ اور جنرل سیکرٹری خضر حیات ہیں انکے زیر اہتمام اپریل میں منعقد ہونے والی نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں چاروں صوبوں اورمختلف محکموں کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ویٹ لفٹنگ کھیل کے ٹیکنیکل آفیشلز بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں