پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی، نگہداشت اور تعلیم و تربیت کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے“میاں عرفان دولتانہ

منگل 11 مارچ 2014 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء ) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی، نگہداشت اور تعلیم و تربیت کے لئے متعدد ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ، خصوصی بچوں کے اداروں میں تعلیم و تربیت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جا رہا ہے، سنٹر کے ساتھ 100بستروں پر مشتمل ہسپتال اور ریسرچ سنٹر بھی بنایا جائے گا۔

ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کے لئے مربوط نظام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کے لئے بڑی تعداد میں بسیں فراہم کی گئی ہیں اور ہونہار خصوصی بچوں کو لیپ ٹاپ بھی دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت نے قوت سماعت اورگویائی سے محروم بچوں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی لاہور میں ٹریننگ کالج قائم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں