کرکٹر احمد شہزاد کا تھرپارکر کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

منگل 11 مارچ 2014 16:46

کرکٹر احمد شہزاد کا تھرپارکر کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) کرکٹر احمد شہزاد نے تھرپارکر متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ احمد شہزاد کا کہنا ہے وہ اپنے ایک میچ کی فیس تھرپارکر متاثرین کے فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد کا کہنا تھا تھرپارکر کے متاثرین ہمارے بھائی ہیں۔ ان کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام صاحب حیثیت سے اپیل کرتے ہیں کہ تھر کے متاثرین کیلئے دل کھول کر امداد کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں