قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی

منگل 11 مارچ 2014 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی تاہم مایہ نازآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی 2یا3 روز کی تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرینگے، 17مارچ کو نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی تاہم ڈاکٹرز نے قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو آرام کا مشورہ دیدیا ہے جس کے باعث شاہد خان آفریدی دو یا تین روز کی تاخیر سے بنگلہ دیش جائینگے اور ٹیم کو جوائن کرینگے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ گروئن انجری کی وجہ سے ڈاکٹرز اور فزیو کے مشورے پر ایک ہفتے آرام کروں گا، ٹریٹمنٹ کا سلسلہ بھی منگل سے شروع ہوجائیگا، ضرورت پڑنے پر لاہور میں ڈاکٹر سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے، امید ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجاوٴں گا-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں