عمران خان سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہو ئے ضلعی عہدیداران کی وفود کے ہمراہ ملاقاتیں ،اپنے اپنے ضلع کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا
پیر 10 مارچ 2014 23:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہو ئے ضلعی عہدیداران نے وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے ضلع کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقاتیں کرنے والوں میں انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر مہر فیاض ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں محمد ریحان سرور ، چوہدری زبیر، سیدہ لبنیٰ محمود، حماد رندھاوا،شجاعت ملک، ملک اصغر اعوان، عبدالسلام ساجد، شاہد نسیم مرزااور ندیم یوسف ایڈووکیٹ شامل تھے ۔
مہر فیاض ایڈووکیٹ نے چیئرمین عمران خان کو پنجاب بھر میں ہونے والے سالانہ ڈسٹرکٹ بار ء کے الیکشن کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ جس میں انصاف لائرز فورم پنجاب کے 30 اضلاع اور ملتان ہائیکورٹ سے انصاف لائرز ونگ کے عہدیداروں نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے ۔(جاری ہے)
کامیاب ہونے والے عہدیداروں کے اعزاز میں 29 مارچ کو لاہور میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین عمران خان ہوں گے۔
بعدازاں پی پی 81 جھنگ کے ٹکٹ ہولڈررائے تیمور حیات بھٹی نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سے ملاقات کی ۔ عمران خان نے رائے تیمور بھٹی اور ان کی ٹیم کو ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔عمران خان نے کہا کہ یہ نشست تحریک انصاف نے جیتی ہے لیکن پنجا ب کے حکمرانوں کی غنڈہ گردی اور20 ہزار ووٹوں کی ریکارڈ دھاندلی کر کے سیٹ اپنے نام کی۔ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر حقیقی جمہوریت ممکن نہیں اس کے لئے تحریک انصاف بھرپور جدوجہد کرے گی ۔ دریں اثناء سیکرٹری مذہبی امور پنجاب مفتی عبدالقوی اور پیر وسیم ا لحسن نقوی نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔ مفتی عبدالقوی نے خیبر پختونخوا کی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی جنہوں نے یکم محرم کو حضرت عمر فاروق کے حوالے سے چھٹی کی منظور ی دی ہے اس اقدام کو مذہبی حلقوں نے بے سراہا ہے۔ مفتی عبدالقوی اور پیر وسیم الحسن نقوی نے چیرمین عمران خان ایک تجویز دی کہ وکلاء اور مشائخ ، سکھ ، ہندو، عیسائیوں پر مشتمل خیبر پختونخوا میں ایک امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو کہ صوبائی وزیرداخلہ کی نگرانی میں کام کرے۔ پنجاب کی سطح پر علماء اور مشائخ کی سربراہی میں علماء ونگ قائم کیا جائے جوکہ تحصیل ، ضلع اور ریجن اور پنجاب کی سطح پر قائم ہو جو صوبے بھر میں علماء اور مشائخ سے رابطے کرکے اس ونگ کو مضبوط کرے اور جو تحریک انصاف کے منشور کو سمجھتے ہیں ان علماء اور مشائخ کو اکٹھا کیا جائے۔ چیئرمین عمران خان سے لیبرلیڈر خورشید احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جنہوں نے قومی اداروں کی نج کاری سمیت مزدوروں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
متروکہ بورڈ کے سٹاف آفیسر ظفر اقبال کے والد کو سپرد خاک کر دیا گیا
لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک
چیئرمین پی سی بی کی بے سہارا ویتیم بچوں کو (کل) میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت
فواد چوہدری کو 9 مئی کے واقعات میں شامل تفشیش کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
ریلوے انتظامیہ کی ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن کے سٹاپ میں3 ماہ کی توسیع
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ کا الحمراء کا دورہ
کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل