تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی میں گلزار خان کو اپنا نمائندہ مقررکردیا
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی میں گلزار خان کو اپنا نمائندہ مقررکردیا

تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی میں گلزار خان کو اپنا نمائندہ مقررکردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے طلب کردہ نام پرتحریک انصاف نے گلزار خان کو اپنا نمائندہ مقررکردیا ہے۔ طالبان سے مذاکرات کرنے والی 4 رکنی حکومتی کمیٹی کے تحلیل کئے جانے کے بعد حکومت نے نئی کمیٹی میں تحریک انصاف کے رکن کی شمولیت کے لئے عمران خان سے رابطہ کیا تھا، پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون پر اتفاق کے ساتھ پارٹی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کو اپنا نمائندہ مقررکردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسلام آباد کچہری سانحہ اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا ، اس دوران انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو حکومتی کمیٹی میں شمولیت کے حوالے سے بات کی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/03/2014 - 17:52:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں