قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا لاہورائیر پورٹ پر شاندار استقبال ، شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

پیر 10 مارچ 2014 17:28

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا لاہورائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ، شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایشیا کپ کھیلنے کے بعد کپتان مصباح الحق کی سربراہی میں دس کھلاڑی لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو شہریوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کرتے ہوئے انہیں ہار بھی پہنائے اس موقع پر کھلاڑیوں نے آٹو گراف بھی دیئے وطن پہنچنے والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق کے علاوہ محمد حفیظ، سعید اجمل، احمد شہزاد، عبدالرحمن، بلاول بھٹی، عمر اکمل، صہیب مقصود اور محمد طلحہ شامل ہیں -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں