اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے مسلم لیگ (ق) مضبوط ہوگی‘ میاں کامران سیف

پیر 10 مارچ 2014 15:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ اہم شخصیات کی چودھری برادران پر اظہار اعتماد اور ان کی پارٹی میں شمولیت سے مسلم لیگ (ق) مزید مستحکم ،مضبوط اور فعال ہوگی،مسلم لیگی قائدین کی عوام رابطہ مہم اور تنظیم نو سے پنجاب بھر کی اہم شخصیات مسلم لیگ قائداعظم میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہی ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہچودھری پرویز الٰہی کا دور پنجاب کی خوشحالی و ترقی کا دور تھا ۔عوام آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں، ان کے دور حکومت میں والدین کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کی حکومت نے پنجاب بھر میں میٹرک تک کے طالبعلموں کے لیے مفت کتابوں کی فراہمی تاریخی کارنامہ ہے،ان کے اس اقدام سے پنجاب میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوا جس کا بیرونی دنیا میں بھی اعتراف کیا گیا۔

(جاری ہے)

دور دراز کے اضلاع میں جدید ہسپتال تعمیر کیے گئے ، وزیرآباد کارڈیالوجی ،ملتان کارڈیالوجی ہسپتال اسی ویژن کا حصہ تھا اسی طرح تاریخ میں پہلی بار شہری ، دیہی آبادیوں میں صحت کے بنیادی مراکز کو آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ، ڈاکٹرز کو تاریخی پیکج دیکر صحت کے ان بنیادی مراکز میں بھیجا گیا اور وہ اس وقت کی حکومت کے بہترین حسن سلوک کی وجہ سے دور دراز کے دیہاتوں میں بخوشی گئے ،طبی عملہ کی تعیناتی یقینی بنائی گئی اور ان ویران ہیلتھ مراکز کو آباد کرنے کا تاریخی کام کیا گیاجس کے نتیجے میں عوام کو گھر کی دہلیز پر فوری اور بروقت علاج کی سہولتیں میسر آئیں۔

یہی وجہ ہے کہ عوام پرویز الٰہی کو دوبارہ برسراقتدار لاکر پنجاب کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرینگے۔مہنگی بجلی ،گیس اور ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے حکمران اپنی مقبولیت کھوبیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں