ایڈیشنل آئی جی آفتاب احمد چیمہ اورسی ٹی اوسہیل چوہدری نے نئے ٹریفک سیکٹر اولڈ انارکلی کا افتتاح کر دیا

پیر 10 مارچ 2014 15:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) ایڈیشنل آئی جی آفتاب احمد چیمہ اور چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے نئے ٹریفک سیکٹر اولڈ انارکلی کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن چوہدری شجاعت ،انسپکٹر احسن گوندل سمیت دیگر سینئر ٹریفک افسران نے بھی شرکت کی۔نئے ٹریفک سیکٹر کے افتتاح کے موقع پر سہیل چوہدری نے کہاکہ فورس کوخوشگوار ماحول فراہم کرنے سے ہی بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے ٹریفک سیکٹرز میں چالان کیصورت میں کاغذات واپسی کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے بیٹھنے کیلئے انتظار گاہ ،ٹھنڈے پانی کے کولر،واش روم اور موٹر سائیکلوں کی دھوپ اوربارش سے حفاظت کیلئے شیڈ بھی قائم کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک سیکٹر اولڈ ایئر پورٹ،ڈیفنس،کینٹ ،ریلوے اسٹیشن،ٹاؤنشپ،مغل پورہ،انارکلی اور وحدت روڈ سمیت 17نئے سیکٹرز تعمیر کئے جارہے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام ٹریفک سیکٹرز میں ماڈل ٹریفک سیکٹرز جیسی سہولت فراہم کی جائیں گیں تاکہ شہریوں اور سٹی ٹریفک پولیس میں خوشگوار ماحول پیدا ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں