اداکاری پہلی ترجیح ہے کیونکہ اس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروکار لانے کا موقع ..
تازہ ترین : 1
اداکاری پہلی ترجیح ہے کیونکہ اس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروکار ..

اداکاری پہلی ترجیح ہے کیونکہ اس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروکار لانے کا موقع میسر آتا ہے‘ ایمان علی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ ماڈلنگ اور اداکاری میں سے میری پہلی چوائس اداکاری ہے کیونکہ اداکاری میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروکار لانے کا موقع میسر آتا ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں صرف اچھے پراجیکٹ میں کام پسند کرتی ہوں چاہے وہ کم کیوں نہ ہو ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے موسیقی پر لگاؤ ہے ۔ استاد نصرت فتح علی خان میرے پسندیدہ گلوکار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ڈائریکٹر کے شعبہ میں شعیب منصور کا کام سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے اور اداکاری میں صبا پرویز اور طلعت حسین سے متاثر ہوں ۔

وقت اشاعت : 10/03/2014 - 13:50:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں