اس بات پر فخر ہے کہ میرے والد کی گائی ہوئی ”جگنی “پوری دنیا میں مقبول ہو رہی ہے ..
تازہ ترین : 1
اس بات پر فخر ہے کہ میرے والد کی گائی ہوئی ”جگنی “پوری دنیا میں مقبول ..

اس بات پر فخر ہے کہ میرے والد کی گائی ہوئی ”جگنی “پوری دنیا میں مقبول ہو رہی ہے ‘ عارف لوہار

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ”جگنی “پاکستان سے نکل کر دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے اس سے ہماری ثقافت بھی دنیا بھر میں اجاگر ہو گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”جگنی “کو بھارتی گلوکاروں کے ساتھ ہالی ووڈ کے گلوکاروں نے بھی کاپی کیا ہے ۔

مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے والد کی گائی ہوئی ”جگنی “پوری دنیا میں مقبول ہو رہی ہے ۔ عارف لوہار نے کہا کہ میں نے دنیا میں جہاں بھی پرفارم کیا وہاں ”جگنی “سننے کی فرمائش ضرور ہوئی ہے جس پر مجھے فخر ہے ۔

وقت اشاعت : 10/03/2014 - 13:50:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں