کھیل میں سیاست نہیں اپنا مفاد دیکھنا چاہیے ،بھارت سے نہ کھیلنے کا بڑا نقصان ہوگا‘ نجم سیٹھی،بگ تھری کے معاملے پر مشاورت کر رکھی ہے ، ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ‘ چیئرمین پی سی بی

اتوار 9 مارچ 2014 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست نہیں اپنا مفاد دیکھنا چاہیے ،بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا بڑا نقصان ہوگا ، ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بگ تھری پر 9 ٹیمیں ایک طرف اور پاکستان ایک طرف رہ گیا، کھیل میں سیاست نہیں اپنا مفاد دیکھنا چاہیے۔،بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا بڑا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر موقف اپنانے کے لئے مشاورت کر رکھی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں