تھرپارکر میں قحط سے ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،وزیر اعظم (کل) دورہ کرینگے‘ حمزہ شہباز شریف ،سندھ فیسٹول میں شرکت کیلئے سب موجود تھے جہاں ماؤں کے بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں اس طرف کسی کی توجہ نہیں ،ہم نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنی ہے ، پنجاب حکومت پانچ کروڑ کا امدادی سامان بھجوا رہی ہے‘ مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)،تھرپارکر کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 مارچ 2014 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ضلع تھرپارکر میں قحط سے ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ فیسٹول میں شرکت کیلئے تو سب موجود تھے لیکن جہاں ماؤں کے بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں اس طرف کسی کی طرف توجہ نہیں ، وفاق اور پنجاب تھر کے متاثرین کی مدد کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف بھی کل ( پیر ) تھر کا دورہ کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرپارکر کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں قحط سے معصوم بچوں کی ہلاکتیں انتہائی افسوسناک اور المیہ ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے کردار نے مرے ہوئے ضمیر جھنجوڑے ۔ انہوں نے کہا کہ جان کی کوئی قیمت نہیں اور مرنے والے بچے پاکستان کے بچے ہیں ۔

اس واقعے پر چند افسران کو معطل کر دینا کافی نہیں ، اصل حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کو سزا دے کر ایک مثال بنانا چاہیے تاکہ دوبارہ اس طرح کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فیسٹول میں شرکت کے لئے تو سب موجود تھے لیکن جہاں ماؤں کے بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں اس طرف کسی کی توجہ نہیں جو قابل افسوس ہے ۔

انہوں نے سندھ حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کی امداد کی پیشکش مسترد کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنا ہی انسانیت اور سیاست ہے ۔ پنجاب نے ملک بھر میں کہیں بھی آنے والی آفت کے موقع پر ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے ، ہم اس موقع پر نہ پنجابی، بلوچی ، پٹھان اور نہ ہی سندھی ہیں بلکہ ہم سب پاکستانی ہیں اور تھر بھی پاکستان کا حصہ ہے او رہم نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق او رپنجاب متاثرین کی مدد کر رہا ہے ، پنجاب حکومت تھر کے متاثرین کے لئے پانچ کروڑ روپے کا امدادی سامان بھیج رہی ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی کل ( پیر ) تھرپارکر کا دورہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں