لاہور‘صوبہ بھر میں افغان مہاجرین اورکا لعدم اور انتہا پسند تنظیموں کے عہدیداروں ..
تازہ ترین : 1
لاہور‘صوبہ بھر میں افغان مہاجرین اورکا لعدم اور انتہا پسند تنظیموں ..

لاہور‘صوبہ بھر میں افغان مہاجرین اورکا لعدم اور انتہا پسند تنظیموں کے عہدیداروں کے کوائف جمع کرنے کا سلسلہ شروع

لاہور/نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء)خفیہ اداروں کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں افغان مہاجرین اورکا لعدم اور انتہا پسند تنظیموں کے عہدیداروں کے مکمل کوائف جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی جس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے خاندانوں کی مکمل تفصیل اور انکی سر گرمیوں سے متعلق کو ائف اکھٹے کئے جارہے ہیں اور کتنے وہ عرصہ سے پاکستان میں مقیم ہیں اور کس کس نے شناختی کارڈ بنوارکھے ہیں۔دوسری طرف کالعدم اور انتہا پسند تنظیموں کے عہدیداروں اور سر گرم کارکنوں کارکنوں کے کوائف بمعہ تصویر اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/03/2014 - 14:28:27

اپنی رائے کا اظہار کریں