شرپسند پاکستان کی شکل دنیا بھر میں مسخ کرنا چاہتے ہیں: فارق ستار

ہفتہ 8 مارچ 2014 23:56

شرپسند پاکستان کی شکل دنیا بھر میں مسخ کرنا چاہتے ہیں: فارق ستار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جو نام نہاد لوگ مذہب کے ٹھیکدار بن کر آئے ہیں وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وحدت کالونی ڈونگی گراؤنڈ میں صوفیاء یکجہتی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شرپسند قائد اعظم کی اعتدال پسند اور مہذب فلاحی ریاست پاکستان کی شکل دنیا بھر میں مسخ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے شرپسند سازشی عناصر کے مذموم عزائم ایم کیو ایم صوفیاء کانفرنس کر کے خاک میں ملائے گی اور پاکستان کا اعتدال پسندانہ چہرہ دنیا بھر میں متعارف کرائے گی اس موقعے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں