حکومت نے طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران وزرا ء کی بیان بازی پر پابندی لگانے پر ..
تازہ ترین : 1
حکومت نے طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران وزرا ء کی بیان بازی پر پابندی ..

حکومت نے طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران وزرا ء کی بیان بازی پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء)حکومت نے طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران وزرا ء کی بیان بازی پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان نے حکومت کو دفاعی محاذ پر لا کھڑا کیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اب بھی یکسو ہیں کہ مسئلہ کا سیاسی حل ہی کارگر ثابت ہو گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو کارگر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ، حکومت یقینی امن کیلئے خون ریزی کا راستہ اپنانا نہیں چاہتی ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت مذاکراتی عمل کے دوران وزراء کی بیان بازی پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/03/2014 - 20:18:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں