وزیر اعظم نواز شریف کی کھوکھر برادران کی رہائشگاہ آمد ،بہنوئی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، شہریوں کو سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے چین کے تعاون سے شہر میں اورنج لائن منصوبہ بنا رہے ہیں ‘ گفتگو

ہفتہ 8 مارچ 2014 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف پارٹی کے اراکین اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر سے انکے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کیلئے بغیر پروٹوکول انکی رہائشگاہ کھوکھر پیلس گئے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کھوکھر برادران سے انکے بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت لاہور کی ترقی کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے ۔ شہریوں کو سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے چین کے تعاون سے شہر میں اورنج لائن منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف شہر کے مسائل کے حل کی طرف بھرپور توجہ دے رہے ہیں جسکے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں