وزیر اعلیٰ سندھ نے( کل)تھر میں قحط سالی اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے مٹھی میں اجلاس طلب کرلیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ نے کل (اتوار)تھر میں قحط سالی اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے مٹھی میں اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء ،امدادی محکموں کے سربراہان ،ارکا ن اسمبلی اور دیگر رہنما شرکت کریں گے ۔اجلاس میں تھر کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیکر ریلیف کے کاموں کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔حکومت سندھ نے مٹھی کو بیس کیمپ کا درجہ دے دیاہے ،جہاں سے تمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں