تحریک انصاف کی سوچ بھی طالبانائز ہو چکی ہے ،رانا ثناء اللہ
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف کی سوچ بھی طالبانائز ہو چکی ہے ،رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف کی سوچ بھی طالبانائز ہو چکی ہے ،رانا ثناء اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ عمران خان ہر مسئلے پر ناراض رہتے ہیں ،ان کی پارٹی کی سوچ بھی طالبانائز ہو چکی ہے ،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے بھی اپنی قیادت والا رویہ اپنا رکھا ہے اور مثبت کاموں میں حصہ لینے کے بجائے بائی کاٹ کے بہانے بناتے رہتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرنے جا رہی ہے،اس عمل سے ہی خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے گا ،رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے پالیسی کا اعلان وزیراعلیٰ خود کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/03/2014 - 17:06:11

اپنی رائے کا اظہار کریں