سندھ حکومت نے تھر متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب کی پیشکش ٹھکرا دی
تازہ ترین : 1
سندھ حکومت نے تھر متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب کی پیشکش ٹھکرا دی

سندھ حکومت نے تھر متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) سندھ حکومت نے تھر کے قحط زدگان کی امداد کے لئے پنجاب حکومت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ ا حکومت پنجاب کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدگان کے لئے حکومت سندھ کو ادویات، غذائی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی امداد کے طور پر بھیجنے کی پیش کش کی جسے سندھ حکومت نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا کہ انھیں ابھی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سندھ کی جانب سے انکار کے باوجود وفاق کی مدد سے تھر کے متاثرین کی امداد ضرور کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے تھرپارکر میں قحط سالی کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے امداد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تھر میں جاری قحط سالی کے باعث اب تک 150 سے زائد معصوم انسانی جانیں اور سیکڑوں جانوں مر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/03/2014 - 11:49:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں