لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس1.93پوائینٹس ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس1.93پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5020.33 پربندہوا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس1.93پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5020.33 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر86 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔27کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ44کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل28لاکھ91 ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جبکہ گزشتہ روز34لاکھ40ہزار300حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ کے12لاکھ46ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے3 لاکھ 94 ہزار 500حِصص۔جبکہ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈکے 3 لاکھ35ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت26.42روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.90 روپے کم ہو گئی۔

وقت اشاعت : 07/03/2014 - 19:53:24

اپنی رائے کا اظہار کریں