پاک سری لنکا فائنل میچ ،کرکٹ شائقین کی شاہد آفریدی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں

جمعہ 7 مارچ 2014 18:32

پاک سری لنکا فائنل میچ ،کرکٹ شائقین کی شاہد آفریدی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) کرکٹ شائقین نے ایشیاء کپ کے آج ہفتہ ہونیوالے پاک سری لنکا فائنل میچ میں شاہد آفریدی کی شرکت کیلئے انجری سے صحتیابی کی خصوصی دعائیں مانگیں۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ایشیاء کپ میں اپنی دھواں دھار بلے بازی سے پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی انجری کا شکار ہو گئے تھے جسکے بعد شائقین نے سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں شاہد آفرید ی کی شرکت کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں