پنجاب میں بارش کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ
تازہ ترین : 1

پنجاب میں بارش کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء)پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ پنجاب میں ڈی جی خان ،میانوالی اورگردونواح میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔گلگت بلتستان میں برفباری تھمنے کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور بند سڑکیں آہستہ آہستہ کھولی جارہی ہیں۔آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد ہے۔بلوچستان میں بھی سردی زوروں پر ہے۔کوئٹہ ڈویژن میں موسم جزوی ابر آلود ہے ، سندھ میں موسم معتدل ہے اور شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال کم کردیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/03/2014 - 13:14:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں