طالبان پر موقف تبدیل کر کے عمران خان نے اپنا تشخص مجروح کر لیا ،رانا ثناء
تازہ ترین : 1
طالبان پر موقف تبدیل کر کے عمران خان نے اپنا تشخص مجروح کر لیا ،رانا ..

طالبان پر موقف تبدیل کر کے عمران خان نے اپنا تشخص مجروح کر لیا ،رانا ثناء

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے طالبان پر موقف تبدیل کر کے اپنا تشخص مجروح کر لیا ،خدشہ ہے 2018ء سے پہلے اصغرخان نہ بن جائیں ،پنجاب اسمبلی میں پری سیشن پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کارکنوں کو الیکشن میں دھاندلی کا لالی پاپ دیا ہوا ہے انہوں نے ،جمشید دستی کی گفتگو کو حماقت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اس کے ثبوت دیں،ان کاکہنا تھا کہ مذاکرات کے قائل طالبان سے مذاکرات اور ہتھیار اٹھانے والوں سے اسی زبان میں بات ہونی چاہیئے،مذاکرات سے فوج کو بھی آگاہ رکھنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے قانون سازی ہوگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/03/2014 - 23:24:07

اپنی رائے کا اظہار کریں