لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان ،ایل ایس ای 25انڈیکس64.14پوائنٹس کے اضافہ کے ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان ،ایل ایس ای 25انڈیکس64.14پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5021.18 پر بند ہوا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کارجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس64.14پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5021.18 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر107کمپنیوں کا کاروبارہوا۔41کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ60کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل34لاکھ40 ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ کے 12 لاکھ35ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے4 لاکھ43ہزارحِصص۔جبکہ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے 3 لاکھ82ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت11.16روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.94 روپے کم ہو گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/03/2014 - 20:30:34

اپنی رائے کا اظہار کریں