وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق سوائن فلو کی صورتحال کا جائزہ لینے ملتان پہنچ گئے،خواجہ سلمان رفیق نے نشتر ہسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کے مریضوں کی عیادت کی،سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،محکمہ صحت ،عالمی ادارہ صحت اوروبائی امراض کے ماہرین سوائن فلو کی روک تھام کیلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
جمعرات 6 مارچ 2014 20:30
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری ہیلتھ بابر حیات تارڑ کے ہمراہ جمعرات کے دن نشتر ہسپتال ملتان کا دوروہ کیا اور وہاں زیر علاج سوائن فلو کے مریضوں کی عیادت کی ۔ خواجہ سلمان رفیق ہسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کے 7 مریضوں کے پاس فردا فردا گئے اور ان کی خیریت معلوم کرنے کے علاوہ ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت اور وبائی امراض کی روک تھام کے ماہرین کے تعاون سے سوائن فلو کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے اور اس وقت تمام ماہرین ملتان میں موجود ہیں۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے نشتر ہسپتال کے دورے کے بعد سوائن فلو کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
جس میں سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں ڈاکٹر عطاء الرحمن ، ڈاکٹر ارسلان ،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر سمیع اختر،ای ڈی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر افتخار قریشی،ڈائریکٹر ہیلتھ سی ڈی سی ڈاکٹر احمد عفیفی ،ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق حسین،ایم ایس ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر مختار ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایپی ڈیمک کنٹرول اینڈ رسپانس ڈاکٹر جعفر الیاس اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سوائن فلو کے مریض ملتان ،تونسہ شریف ،خانیوال،تحصیل شورکوٹ،جھنگ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔سیکرٹری صحت نے اجلاس میں بتایا کہ مذکورہ شہروں کے ہسپتالوں اور محکمہ صحت کے حکام کو پہلے ہی الرٹ رہنے اور صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔سیکرٹری صحت نے بتایا کہ سوائن فلو کے علاج میں استعمال ہونے والی اینٹی وائرل ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان ادویات کا اضافی سٹاک منگوانے کے لئے متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجے اور دیکھ بھال کے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ڈاکٹروں،نرسز اور پیرامیڈکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ سوائن فلو کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کرتے وقت اپنی حفاظت کے لئے تمام احتیاطی تدابیر بروئے کار لائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مزید تیز رفتاری سے اقدامات کریں۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے حکام سے بھی رابط کیا ہے اور لائیو سٹاک کی ٹیموں نے علاقے میں پولٹری فارمز اور لائیو سٹاک فارمز کی مانیٹرنگ بھی شروع کر دی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار