سنی تحر یک کل جمعتہ المبارک کو ملک گیر”یوم امن “کے طورپرمنائے گی
تازہ ترین : 1

سنی تحر یک کل جمعتہ المبارک کو ملک گیر”یوم امن “کے طورپرمنائے گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطابق سنی تحر یک آج ( جمعتہ المبارک) کوملک گیر”یوم امن “کے طورپرمنائے گی۔ یوم امن کے موقع پر دہشتگردی کانشانہ بننے والے ججزاور وکلاء سمیت پاک فوج اورسکیورٹی اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے محافل حمدونعت ‘ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کاانعقادکیاجائے گا جبکہ سُنی تحریک علماء بورڈکے تحت جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن کے حق میں قراردادیں منظورکی جائیں گی۔ اس سلسلے میں سربراہ سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی طرف سے تمام عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 06/03/2014 - 16:04:15

اپنی رائے کا اظہار کریں