ڈیفنس میں پولیس اہلکار نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

جمعرات 6 مارچ 2014 16:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیفنس کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کانسٹیبل عمران نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے اشرف نامی نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل عمران پر اس سے قبل بھی 302کا مقدمہ درج ہے اور وہ معطل ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کر کے کانسٹیبل عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا تاہم اہل علاقہ نے دونوں کے درمیان صلح کرادی تھی، واقعے کے بعد سے عمران کے گھر والے بھی فرار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں