گڈانی میں1320میگا واٹ کے کول پاور پلانٹس کے معاہدے درست سمت قدم ہے ‘ ناصر حمید خاں

جمعرات 6 مارچ 2014 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر نے پاکستان اور دبئی کی کمپنی کے درمیان گڈانی میں660میگا واٹ کے 2کول پاور پلانٹس جن سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی کی تعمیر کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

ناصر حمیدخاں نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے ۔سستی بجلی کے حصول کیلئے قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کیاجائے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ سارا سال کاشتکار ی کیلئے پانی دستیاب رہے گا ملک زرعی طور پر خوشحال ہوگا تو صنعت کیلئے خام مال وافر مقدار میں دستیا ب ہوگا جس سے حکومت کا صنعتی ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہونا ممکن ہوگا اس لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور جلد از جلد اس کی تعمیر کا آغا ز کیا جائے کیونکہ یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں