دو فلموں کے ساتھ دو ڈرامہ سیریلز میں بھی اداکاری کا معاہدہ کیا ہے ‘ مہرمہ علی
تازہ ترین : 1

دو فلموں کے ساتھ دو ڈرامہ سیریلز میں بھی اداکاری کا معاہدہ کیا ہے ‘ مہرمہ علی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) اداکارہ مہرمہ علی نے کہا ہے کہ نائلہ رضا سے مہرمہ علی تک میں نے مسلسل کامیابیوں کا سفر طے کیا ہے ، جب میں شوبز میں آئی تو بھرپور مقابلے بازی کا رحجان تھا ، لیکن میں نے اپنے سینئرز کے درمیان انتھک محنت کر کے اپنی شناخت بنائی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم اور ٹی وی میں بے شمار کام کیا اور اب کچھ عرصہ انگلینڈ میں قیام کرنے کے بعد دوبارہ شوبز میں واپس آئی ہوں تو مجھے قدر اچھا رسپانس ملا جو میرے لیے خوشگوار ہے ۔

مہرمہ علی نے کہا کہ دو فلموں کے ساتھ دو ڈرامہ سیریلز میں بھی اداکاری کرنے کا معاہدہ کیا ہے جن کی ریکارڈنگ اگلے ماہ شروع ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نام نائلہ رضا ایک روحانی بزرگ کے کہنے پر تبدیل کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 06/03/2014 - 14:19:59

اپنی رائے کا اظہار کریں