موجودہ حکومت پاکستان،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل میں سنجیدہ نہیں‘ قاضی احمد سعید

جمعرات 6 مارچ 2014 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل میں سنجیدہ نہیں، پاکستان،ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک تاریخی کارنامہ تھا، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو سفارتی، سیاسی اورمعاشی فوائد اتنے ہوتے جس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرونی دباؤ کو قبول کر لیا ہے جس کی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے لیکن موجودہ حکومت دس ماہ میں کسی محاز پر کوئی واضح پالیسی نہیں اپنا سکی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں