مذاکرات پر حکومت نہیں دوغلی پالیسی رکھنے والی جماعتیں اور دہرے معیار اپنانے والے کنفیوژن کا شکار ہیں‘ مشاہد اللہ خان، موجودہ حالات میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی نہیں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ

بدھ 5 مارچ 2014 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات پر حکومت نہیں بلکہ دوغلی پالیسی رکھنے والی جماعتیں اور دہرے معیار اپنانے والے کنفیوژن کا شکار ہیں،حکومت کو کنفیوژن کا طعنہ دینے والے قوم کو کنفیوژن میں رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جو مذاکرات آئین کے دائرے میں کرنا چاہے اسے کھلے دل کے ساتھ سنا جائے اور جو غیر آئینی مطالبہ کرے یا ہتھیار ترک نہ کرے اس سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

موجودہ حالات میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی نہیں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر یہ لوگ خود مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہوتے اور انہوں نے مشرف اور پی پی پی کے ساتھ اقتدار میں رہ کر واضح پالیسیاں اپنائی ہوتیں تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ قوم سیاسی مسخروں کو مسترد کر چکی ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ملک میں انتشار اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں