الیکٹرانک میڈیا کی صحافیوں کی تنظیم ’’ایمراء‘‘ کے الیکشن 2014میں پروفیشنل پینل ..
تازہ ترین : 1
الیکٹرانک میڈیا کی صحافیوں کی تنظیم ’’ایمراء‘‘ کے الیکشن 2014میں پروفیشنل ..

الیکٹرانک میڈیا کی صحافیوں کی تنظیم ’’ایمراء‘‘ کے الیکشن 2014میں پروفیشنل پینل نے کلین سویپ کر لیا ، عاصم نصیر دوبارہ ایمرا کے صد ر منتخب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء)الیکٹرانک میڈیا کی صحافیوں کی تنظیم ’’ایمراء‘‘ کے الیکشن 2014میں پروفیشنل پینل نے کلین سویپ کر لیا ہے۔ اور عاصم نصیر دوبارہ ایمرا کے صد ر منتخب ہو گئے ہیں۔

بدھ کو پنجاب سٹیڈیم کے قریب واقع ایمرا میڈیا سینٹر میں الیکشن منعقد کئے گئے، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ایمرا ممبران نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے، پروفیشنل گروپ کی جانب سے جیو نیوز کے عاصم نصیر اور ڈیموکریٹس کی جانب سے سٹی 42کے رضا خان کھرل امید وار تھے۔

عاصم نصیر نے 159ووٹ حاصل کئے ، جبکہ رضا کھرل نے 92ووٹ حاصل کئے۔

نائب صدر کے امیدوار ہشام یوسف (وقت ٹی وی) نے 116ووٹ حاصل کئے، آزاد امیدوار مروہ انصر چوہدری (دنیا نیوز) نے 99ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈیموکریٹس کے ملک ارشد عاصم (وقت نیوز) نے صرف 35ووٹ حاصل کئے۔

جنرل سیکٹری کے امیدوار ندیم چوہدری (ایکسپریس نیوز) نے 133اور انعام اﷲ خان (سماء نیوز) نے 115ووٹ حاصل کئے۔

سیکٹری خزانہ کیلئے شکیل ملک (کی ٹی این) نے 143ووٹ حاصل کئے جبکہ محمد ہارون (ایکسپریس نیوز) نے 105ووٹ حاصل کئے۔

عاصم نصیر دوسری مرتبہ ایمرا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انکے منتخب ہونے کی اطلاع کے بعد ملک بھر کی اہم شخصیات نے ان سے رابطہ کیا اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد دینے والوں میں وزیر اعظم نوازشریف،وزیر اعلیٰ شہبازشریف، حمزہ شہباز، پرویز رشید، یوسف رضا گیلانی، رانا ثنا ء اﷲ، جعفر اقبال، ایاز صادق، احسن اقبال، یاسمین راشد، منور حسن، لیاقت بلوچ، اسلم سلیمی، رانا ارشد اور دیگر اعلیٰ سیاسی اور سماجی شخصیات شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 05/03/2014 - 23:45:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں