خانہ بدوش پاکستانی شہری اور خوبصورت ومخصوص رنگارنگ ثقافت کے آئینہ دار ہیں‘ وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب
بدھ 5 مارچ 2014 17:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ خانہ بدوش پاکستانی شہری اور خوبصورت ومخصوص رنگا رنگ ثقافت کے آئینہ دار ہیں، حکومت پنجاب ثقافت کے فروغ اور اسے محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ خانہ بدوشوں کو شناخت اور دیگر سہولتیں دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں” جپسی میلہ“ کے دوسرے دن افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر محمد نعیم، ڈی ای او سوشل ویلفیئر اور این جی او ”گود“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نذیر احمد غازی کے علاوہ مختلف لیبرتنظیموں و این جی اوز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے فیتہ کاٹ کر میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا اوریہاں لگائے سٹالوں پر خانہ بدوشوں کی تیار کردہ دستکاریوں اور پارچہ جات دیکھے۔
انہوں نے خانہ بدوشوں کے دلکش ہنر کو بے سراہا ۔ انہوں نے مختلف اداروں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں پر مصنوعات کے معیار کو بھی سراہا۔ راجہ اشفاق سرور نے انسداد منشیات کے حوالے سے لگائے سٹال پر یہاں دی جانے والی خدمات بارے تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ راجہ اشفاق سرور نے خانہ بدوشوں کی شناخت اور ان کے حقوق کی نشاندہی کے لیے این جی او”گود“ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خانہ بدوش اپنی قدیم روایات کے مطابق ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مستقل پتے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے شناختی کارڈ کے اجراء میں مشکل پیش آتی ہے تاہم اس رنگا رنگ میلے میں خانہ بدوشوں کے بچوں کے اندراج سے پاکستانی شہریت کے حصول کے حوالے سے بہترین کام انجام دیا جارہاہے۔ میلے میں ملک بھر سے آئے خانہ بدوشوں نے اپنے روایتی رنگا رنگ ملبوسات میں مخصوص فنون کا مظاہرہ کیا اور اپنے دستکاریوں ، گلوکاری اور ہنر کے ذریعے اپنی ثقافت کا بھرپور انداز میں اظہار کیا۔ جپسی میلے کے انعقاد کا مقصد خانہ بدوشوں کے مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کے مسائل کے حل اور معاشرتی حوالے سے پائی جانے والی تفریق کو کم کر نا تھا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت