پاکستان میں سالانہ 25ہزار تک افراد کے گردے ناکارہ ہو جاتے ہیں‘ رپورٹ

بدھ 5 مارچ 2014 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) ذیا بیطس (شوگر) گردے خراب یا ناکارہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے،ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر دس لاکھ افراد میں سالانہ سو سے ڈیڑھ سو افراد کے گردے ناکارہ ہو جاتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں 20سے 25ہزار تک افراد کے سالانہ گردے فیل ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم کا کہنا ہے کہ گردوں کے امراض سے بچاؤ کیلئے ایک ہفتے میں 150منٹ واک انسانی صحت کیلئے از حد ضروری ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں پانچ فیصد لوگ گردے کی بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ ایک رپورٹ کے طابق پاکستان میں سالانہ 20ہزار سے 25ہزار لوگوں کے گردے فیل ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں