قائد اعظم سولر پارک کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ،ضروری انفراسٹرکچر فراہم کردیاگیاہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب ،سولر پاور کے منصوبے کو قومی جذبے کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،منصوبے سے اسی سال بجلی کا حصول شروع ہوجائیگا،پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پارک میں 100میگا واٹ کا پاور پلانٹ اپنے وسائل سے لگا رہی ہے‘ شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

منگل 4 مارچ 2014 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قائد اعظم سولر پارک کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی ،چیئرمین قائد اعظم سولر پارک چودھری عارف سعید ،صدر بنک آف پنجاب، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد ا عظم سولر پارک ،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ او ر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور میں قائد ا عظم سولر پارک کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور پارک میں ضروری انفراسٹرکچر فراہم کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کوئلے ،ہائیڈل ، سولر اور دیگرذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ قائد ا عظم سولر پارک میں پنجاب حکومت 100میگا واٹ کا پاور پلانٹ خود لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کا پہلا سولر پاور پلانٹ اسی سال بجلی کی فراہمی شروع کر دے گا۔ پنجاب حکومت سورج سے بجلی کے حصول کے منصوبوں میں سبقت لے گی۔انہوں نے کہاکہ سولرپاورکے منصوبے کو قومی جذبے کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں