آئندہ آزاد جموں و کشمیر کے تعمیر اور ترقی کے منصوبوں کیلئے نیسپاک کی خدمات حاصل کرنا اولین ترجیح ہوگی‘ صدر آزاد کشمیر

منگل 4 مارچ 2014 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان نے نیپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد اے خان سے ملاقات کی اور نیسپاک کی قومی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صدر آزاد کشمیر نے نیسپاک کے جاری منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار کیا اور اعادہ کیا کہ آئندہ آزاد جموں و کشمیر کے تعمیر اور ترقی کے منصوبوں کیلئے نیسپاک کی خدمات حاصل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔

منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک امجد اے خان نے سابق صدرآزادکشمیر کو لاہور ، راولپنڈی میں جاری تعمیراتی منصوبوں اور گڈانی پاور پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزاد جموں کشمیر نے ایم ڈی نیسپاک کی جانب سے نیسپاک کا مثبت امیج اجاگر کرنے کی کاوشوں کی تعریف کی اور مستقبل قریب میں اس رشتے کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں