ملک کو غربت اور جہالت سے نکال کر قائد اور اقبال کا حقیقی پاکستان بنائینگے‘ بلال یاسین

منگل 4 مارچ 2014 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) صوبائی وزیر وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے ، ملک کو غربت اور جہالت سے نکال کر قائد اور اقبال کا حقیقی پاکستان بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سمن آباد میں ایک نجی تعلیمی ادارے کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما باؤ محمد رفیق گجر ، میاں محمد اسلم ، رانا محمد خلیل ، یاسمین گل،شاہین حبیب ،عظمت آراء ،شاہین اشفاق ، ذیشان خلیل ، رانا افتخار ، احمد پہلوان اور رانا ذوالفقار نے بھی خطاب کیا ۔

بلال یاسین نے کہا کہپاکستان آج جن مسائل کا شکار ہے اس کے حل کے لئے نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا نا گزیر ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے تعلیم کو عام کرنے کیلئے وسائل کا رخ اس شعبے کی طرف موڑ دیا گیا ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔بلال یاسین نے کہا کہ قائد اور اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں